مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 37 انتخابی حلقوں سے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، ایل اے-04 کھڑی سے چوہدری رخسار احمد اور ایل اے-05 برنالہ سے وقار احمد نور کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح ایل اے-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے-09 نکیال سے عمیر نعیم اور ایل اے-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔فہرست کے مطابق ایل اے-11 سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے-12 چڑھوئی سے محمد ریاست خان، ایل اے-13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد اور ایل اے-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔باغ، پونچھ اور حویلی کے حلقوں میں بھی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایل اے-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، ایل اے-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز اور ایل اے-19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
مظفرآباد ڈویژن میں ایل اے-29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-32 چکار سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔مہاجرین جموں و کشمیر کی مخصوص نشستوں پر بھی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ ایل اے-34 جموں ون سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-37 جموں فور سے مریم جاوید اور ایل اے-38 جموں فائیو سے ذیشان علی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی فہرست میں دیگر امیدواروں میں شاہ غلام قادر، نورین عارف، راجہ محمد صدیق، محمد نعیم خان، سید شوکت علی شاہ، محمد یاسین لون اور محمد احمد رضا قادری بھی شامل ہیں۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے انتخاب کا عمل مکمل مشاورت اور حلقوں کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مکمل کیا گیا ہے، جبکہ انتخابی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی امیدوار عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں گے۔
