Baaghi TV

بابر اعظم کو ہٹایا گیاطریقہ غلط تھا ، اب شاہین آفریدی کو ہٹانا بھی غلط ہے،مصباح الحق

misbah

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ہٹایا گیا وہ بھی طریقہ غلط تھا اور اب شاہین آفریدی کو ہٹانا بھی غلط ہے،پاکستان میں کپتان کی تبدیلی کا انداز بڑا ناخوشگوار ہوتا ہے جس کا کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے کپتانی بدلتی ہے، بہت غلط ہو رہا، بابر، شاہین ہمارے بڑے سٹار ہیں ٹیم پر اثر پڑتا ہے، اللہ کرے سارا ٹھیک ہو اور یہ پاکستان کے لئے اچھا کھیلیں،جو بھی فیصلہ ہو وہ سوچ سمجھ کر اور بہتری کے لئے کریں، ٹیم کو دیکھیں کہ کون اس میں بیسٹ ہے، ٹیم کو کونسا کوچ سنبھال سکتا ہے اسکو دیکھیں خواہ وہ فارنر ہو یا ملکی ہو،

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ کوچ ملکی لائیں یا غیر ملکی پہلے یہ دیکھیں کہ ٹیم کو کس کی ضرورت ہے کوچ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں،اگر ملکی اور غیر ملکی کوچز مل کر کام کام کریں گے تو اس کا فائدہ ہو گا اس سے ہمارے کوچز کی ڈیولپمنٹ بھی ہو گی اور غیر ملکی کوچز کو ملکی کوچز سے مدد مل سکتی ہے،

More posts