Baaghi TV


ایران پر کارروائی سے پیچھے ہٹنا امریکی تاریخ کی بڑی غلطی ہوگی، سینیٹر لنزے گراہم


امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی سے پیچھے ہٹنا امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطیوں میں شمار ہوگا اور یہ افغانستان سے ہنگامی انخلاء سے بھی بڑا بلنڈر ثابت ہوسکتا ہے۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مؤثر مذاکرات ممکن نہیں اور یہ مناسب نہیں کہ ایرانی قیادت سے وعدے کیے جائیں مگر بعد میں عملی اقدامات نہ کیے جائیں۔
‎ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیانات اور وعدوں کی پاسداری کریں گے اور ایران کے معاملے پر واضح اور سخت فیصلے کریں گے۔
‎دوسری جانب میونخ میں ایرانی حکومت کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا، جہاں ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت مخالف مؤقف پیش کیا۔

More posts