Baaghi TV

بلوچستان میں ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

ai

بلوچستان حکومت نے ڈیجیٹل گورننس اور شفاف عوامی خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے ای ڈومیسائل اور ای لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے پیر کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا،بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے تعاون سے انٹیگریٹڈ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،نئے نظام کے مکمل طور پر فعال ہو نے کے بعد صوبے بھر کے شہری کسی بھی نادرا سینٹر، ڈپٹی کمشنر کے دفتر یا پاک آئی ڈی پلیٹ فارم کے ذریعے ای ڈومیسائل اور ای لوکل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

حکومتی حکام کےمطابق اس نظام سےغیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہوگا، سفارش اور مڈل مین کےکردار میں کمی آئےگی جبکہ جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹس کے اجرا کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی،ڈیجیٹل نظام شہریوں کے ریکارڈ کی درستگی، تحفظ اور آسان رسائی کو یقینی بنائے گا،اس کے علاوہ سرکاری ادارو ں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبہ بھر پر مشتمل ایک قابلِ تصدیق ڈیٹا بیس دستیاب ہوگا، جس سے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے اور سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

More posts