مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد ان کی بیوہ کو عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے-
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکنِ پارلیمنٹ سنیترا پاوار، جو 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے اجیت پاوار کی اہلیہ ہیں، ہفتے کے روز مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پاوار 28 جنوری کو ایک طیارہ حادثے میں جان سے گئے تھے، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔
این سی پی ترجمان روپالی پاٹل تھومبرے نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سنیترا پاوار کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر آمادہ کیا، کیونکہ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، اجیت دادا کی موت ہم سب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہےسنیترا واہنی سب سے زیادہ غم میں ہیں کیونکہ انہوں نے اچانک اپنے شوہر کو کھو دیا یہ ان کی وفات کے بعد چوتھا دن ہے پارٹی کارکنوں نے ان سے گزارش کی کہ وہ اجیت دادا کے خوابوں اور کام کے انداز کو آگے بڑھائیں آج انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، لوگ باتیں کریں گے جو لوگ آج ان کی حمایت کر رہے ہیں، وہی لوگ ان کی زندگی میں ان پر تنقید کرتے تھےسنیترا واہنی آج نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
این سی پی کے سربراہ اور اجیت پاوار کے چچا شرد پاوار نے کہا کہ انہیں سنیترا پاوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے کے بارے میں پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی،یہ ان کی پارٹی کا فیصلہ ہوگا میں نے اخبار میں پڑھا کہ پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے نے اس حوالے سے کچھ اقدامات کیے ہیں یہ بات چیت ممبئی میں سینئر رہنماؤں کے درمیان ہو رہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
