بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر میں حساس سرحدی پٹی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول پر سخت کشیدگی میں اضافے کے اشارے مل رہے ہیں۔
بھارتی فوج نے ایک فارورڈ پوسٹ پر ریڈ فلیگ لہرا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔فوجی اصطلاح میں ریڈ فلیگ عام طور پر ہائی الرٹ، ممکنہ خطرے یا کسی ممکنہ کارروائی کی پیشگی وارننگ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس واقعے نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایل او سی پر غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے جن میں مبینہ دراندازی کی کوششیں، ڈرون سرگرمیوں میں اضافہ، اور بھارتی فوج کی جانب سے نگرانی کے نظام کو مزید سخت کرنا شامل ہے۔ ان پیش رفتوں نے دونوں اطراف سرحدی علاقوں میں بسنے والی مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
