Baaghi TV

بلاول زرداری آج دورہ کریں گے مسجد اور مندر کا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آج گھوٹکی جائیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آج گھوٹکی کا دورہ کریں گے، بلاول زرداری میر پور ماتھیلو میں نمرتا کے لواحقین سے ملاقات کریں گے اور تعزیت کریں گے،

بلاول زرداری گھوٹکی میں جامع مسجد اور مندر کا دورہ بھی کریں گے

ابھی صبر،میں خود حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دوں گا، بلاول

قبل ازیں بلاول زرداری سے پارٹی کارکنان کے وفد نے لاڑکانہ میں ملاقات کی ہے، نوڈیرو ہاوَس میں ہونے والی ملاقات کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھڑو اور پی ایس 11 کے پی پی پی امیدوار جمیل احمد سومرو بھی موجود تھے،

کشمیر پرتوجہ چاہتا ہوں،سوشلسٹ انٹرنیشنل آواز بلند کرے، بلاول

بلاول زرداری نے اس موقع پر کارکنان کے مسائل بھی سنے اور انہیں حکومت کے خلاف تحریک کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 126 دن کا دھرنا دینے والے سن لیں اب ہم بھی تیار ہیں، دھرنا دینا پڑا تو دیں گے لیکن حکومت کو ختم کر کے ہی دم لیں گے،

More posts