Baaghi TV

بن لادن کنسٹرکشن کمپنی کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

بن لادن کنسٹرکشن کمپنی کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے بن لادن کنسٹرکشن کمپنی کو مسجد حرام میں کرین کے حادثے میں بری قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی : حرم بیت اللہ میں افسوس ناک واقعے کا فیصلہ ہوگیا جس میں جانی نقصان ہوا تھا. مکہ مکرمہ کی ایک فوجی عدالت نے بن لادن کمپنی کے 13 ملازمین کے خلاف جاری مقدمہ کی کارروائی نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ طویل چھان بین اور تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بن لادن کمپنی اور ملزمان کرین حادثے میں قصور وار نہیں ہیں۔ عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس کرین حادثے کے حوالے سے کمپنی کے ذمہ داروں کی طرف سے کسی قسم کوتاہی برتنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ہمیں محکمہ موسمیات کی وہ رپورٹ بھی ملی ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ کرین کے حادثے کے وقت موسم بہت زیادہ خراب تھا جو کرین کے گرنے کا باعث بنا ہے.

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے حادثے کے دن اور اس سے ایک دن قبل موسم کی صورتحال پر ایک بلیٹن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بحر احمر میں ہوا کی رفتار صرف’1′ اور ’38’ کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوگی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسےسمندری طوفان کے طور پر بیان نہیں‌کیا گیا تھا۔ مگر سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جنرل اتھارٹی نے خبردار کیا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث کوئی بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس دن مکہ مکرمہ میں جو کچھ ہوا اس سے وبائی بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں.

More posts