بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے ، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں 20 کروڑمسلمانوں کے خلاف کھل کربول رہی ہے،بی جے پی قیادت ایسے بات کررہی ہے جیسے یہودیوں کے خلاف نازی بولتے تھے،
The RSS inspired BJP leadership in the 21st century openly speaking about the 200 million Muslims just as the Nazis spoke about the Jews. pic.twitter.com/MUiyqpgGDJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2020
وزیراعظم نے بی جے پی رہنما سبرامانین سوامی کی ویڈیو بھی ٹویٹ پرشیئرکردی، جس میں بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے خلاف بات چیت کی ہے. اور مسلمانوں کو ملک کے لئے خطرہ قرار دیا.
واضح رہے کہ اس سے قبل جب دہلی میں فسادات ہوئے تھے اسوقت بھی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تصاویر آ رہی ہیں جہاں پر مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں سمیت دیگر بزنس کو جلایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں پر بدترین تشدد اور انہیں ہلاک کیا جا رہا ہے، قبرستانوں کو جلایا جا رہا ہے، یہ بالکل ایسی ہی کارروائیاں ہیں جو جرمن نازی یہودیوں کیخلاف کیا کرتے تھے۔
گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی
دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا
دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار
دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت
مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار
سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر دیکھنے کی ہمت نہیں،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے زخمی نوجوان کی گفتگو
دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر
دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی
امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری
دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد
دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی
دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کہ عالمی برادری بھارتی وزیراعظم کے مظالم اور نسل پرستی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے، میں بار بار دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہوں کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نظریہ جرمن نازیوں جیسا ہے، ہٹلر نے 1930ء کے دوران یہودیوں کو جس طرح نشانہ بنایا مودی اسی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 2002ء کے دوران نریندر مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے فسادات کے دوران مسلمانوں کو شہید کروایا تھا۔ نئی دہلی میں مسلمانوں کا منظم قتل عام نازی جرمنی کے مظالم طرزعمل پر جاری ہے
