Baaghi TV

افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ

Bolivia

افغانستان میں منشیات اسمگلنگ اوردہشتگرد عناصرکی موجودگی نےخطے کے امن واستحکام کوخطرات سے دوچارکردیا۔

تاجک سیکیورٹی فورسزنے کریک ڈاون کے دوران گرفتار افغان منشیات اسمگلرزسے متعلق تفصیلات جاری کردیں،تاجکستان سے منسلک افغان سرحدی علاقے منشیات اسمگلنگ کے اہم ترین راستے بن چکے ہیں-

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق تاجک سیکیورٹی فورسز نے رواں سال سرحدی علاقوں میں17 افغان اسمگلرز ہلاک جبکہ 18 گرفتار کیے ،گرفتارکیے گئے 18 افغان اسمگلرز سے 601 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی –

رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں افغان سرحد پر مجموعی طور پر ایک ٹن اور 513 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی، افغانستان میں تاحال منشیات اور مصنوعی منشیا ت بنانے والی لیبارٹریاں فعال ہیں،2025 میں افغان سرحد پر2 ہزار742 کلوگرام منشیات ضبط ہوئیں جو 2024 کے مقابلے میں50 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

More posts