Baaghi TV

کورونا وائرس کے باعث کانز فلم فیسٹیول کا میلہ ملتوی

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا

باغی ٹی وی : دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا تقریبا 3 ہفتوں تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے شوبز و فیشن کی دنیا کی شخصیات شرکت کرتی ہیں جب کہ اس میں فلموں کی نمائش سمیت متعدد کیٹیگری کے ایوارڈز بھی دیئے جاتے ہیں

کانز فلم فیسٹیول کا میلہ 15 دن سے زیادہ دن تک جاری رہتا ہے اور یہ میلہ ہر سال موسم بہار میں یورپی ملک فرانس کے شہر کانز میں سجتا ہے جہاں پر دنیا بھر کے ستارے 2 سے تین ہفتوں کے لیے جمع ہوتے ہیں

رواں سال بھی کانز فلم فیسٹیول کا میلہ آئندہ ماہ 12 سے 23 مئی تک سجنا تھا تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئندہ ماہ مئی میں کانز فلم فیسٹیول کورونا وائرس کی وجہ نہیں ہوگا

انتطامیہ نے بتایا کہ کانز فلم فیسٹیول اب جون کے آخر یا پھر جولائی کے آغاز یا وسط میں ہوگا تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ ملک بھر میں لاک ڈاون بھی نافذ ہے

More posts