پشاور:پنجاب بدلے یا نہ بدلے:کے پی بدل رہا ہے :صحت کارڈ کی طرز پرراشن کارڈمتعارف کرنےکا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی طرز پر راشن کارڈمتعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ غریب اور مستحق گھرانوں کیلئے راشن کارڈکا اجرایقینی بنایا جائے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کے صوبے میں راشن کارڈ پر اشیائے خورونوش مفت دی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے میں 4 اضلاع کے غریب و مستحق گھرانوں کو راشن کارڈ دیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے پنجاب میں بھی سروے کے بعد یہ فارمولا اپنایا جائے گا اورمستحق خاندانوں میں صحت کارڈ کی طرح راشن کارڈز بھی فراہم کیے جائیں گے
