Baaghi TV

پی آئی اے کا اعزاز:ISO-45001 کا سرٹیفکیٹ اپنے نام کرلیا

لاہور:پی آئی اے کا اعزاز:ISO-45001 کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پی آئی اے آفس لاہور میں ایک سادہ سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر آر آئی سی آئی – پاکستان ، (ریسورس انسپیکشن کینیڈا انک) فرحان مرزا نے آئی ایس او 45001 سرٹیفکیٹ سی ای او پی آئی اے کے مشیر ، اے وی ایم امیر حیات کو پیش کیا جنہوں نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔

تقریب میں پی آئی اے کارپوریٹ سیفٹی کے چیف ، کیپٹن محسن اوصاف اور ایئر لائن کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔سی ای او پی آئی اے ایر مارشل ارشد ملک نے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی ہے

یاد رہے کہ پی آئی اے ایچ ایس سیفٹی ٹیم نے انتھک کوششیں کیں اور اس اہم کارنامے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ آئی ایس او 45001: 2018 سند 2023 تک تین سال تک کا ہے۔

آئی ایس او 45001 سرٹیفکیٹ آر آئی سی آئی کے ذریعہ کئے جانے والے جامع آڈٹ کے بعد حاصل کیا جاتا ہے ، آر آئی سی آئی ایک نظم و ضبط والا سی کیوآئ اور آئی آر سی اے (یوکے) منظور شدہ ٹرینر اور آئی اے ایس (یو ایس) سے وابستہ ایک سرٹیفیکیشن باڈی ہے۔ آڈٹ کی کامیابی پر متعلقہ فرم سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔

More posts