ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی
( نیوز رپورٹر شاہد خان)
11 سالہ سروس کے بعد 113 ملازمین فارغ، کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا
ڈیرہ غازی خان میں محکمہ ہیلتھ پاپولیشن کے سینکڑوں ملازمین کو 11 سال بعد اچانک ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج سامنے آ گیا۔ متاثرہ ملازمین نے کمشنر آفس کے باہر دھرنا دے دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
ملازمین کے مطابق وہ گزشتہ گیارہ برس سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے، مگر اچانک بغیر کسی واضح وجہ یا نوٹس کے انہیں برطرف کر دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صرف ڈیرہ غازی خان میں 137 ملازمین متاثر ہوئے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 2740 نوکریاں ختم کی گئی ہیں، جو کہ ایک “معاشی قتل” کے مترادف ہے۔
احتجاج میں شامل افراد نے کہا کہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور اتنے طویل عرصے کی ملازمت کے بعد اس طرح فارغ کیا جانا کھلی ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر نوٹس لے اور برطرف ملازمین کی بحالی کے احکامات جاری کرے۔
دوسری جانب تاحال ضلعی انتظامیہ یا محکمہ صحت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، جس کے باعث ملازمین میں بے چینی اور غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے
ڈیرہ غازی خان: 11 سالہ سروس کے بعد ملازمین فارغ، کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا

Breaking news DG Khan Dera Ghazi Khan employees protest DG Khan protest Employees fired after 11 years Government employees protest Pakistan Government jobs Pakistan Health department layoffs Pakistan Health population department Pakistan Job loss protest DG Khan Pakistan labor protest Protest outside commissioner office Public protest Pakistan Punjab job termination news Punjab layoffs 2026 Unemployment crisis Pakistan