Baaghi TV

‎ڈی جی آئی ایس پی آر اور این پی اے سی کی ملاقات، داخلی سلامتی اور قومی بیانیے پر اتفاق


ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے نیشنل پیس اینڈ کونسل (این پی اے سی) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں داخلی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فتنہ الخوارج (FAK)، افغان طالبان (TTA) اور دیگر ریاست دشمن عناصر کے تناظر میں سکیورٹی چیلنجز زیرِ بحث آئے۔
اجلاس کے دوران کشمیر اور غزہ کے معاملات پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کی گئی۔ این پی اے سی نے قومی بیانیے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور ریاست مخالف بیانیے کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
‎این پی اے سی کے نمائندوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، اور فتنہ الخوارج (FAK) اور افغان طالبان (TTA) کی کھل کر مذمت کی۔
‎ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں یکسوئی اور متفقہ بیانیہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
‎ملاقات میں این پی اے سی اور آئی ایس پی آر نے نفرت انگیزی اور فرقہ واریت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا اور سماجی ہم آہنگی کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

More posts