Baaghi TV

ڈیرہ غازی خان میں ڈکیتیوں کی لہر برقرار، شہری عدم تحفظ کا شکار ، فوری ایکشن کا مطالبہ

crim

ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان ) شہر اور نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ سخی سرور، دراہمہ شاہ، صدر دین اور وڈور کے علاقوں میں حالیہ ڈکیتیوں نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ تاجر برادری اور عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ رات کے اوقات میں نقل و حرکت محدود ہوتی جا رہی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق مسلح ملزمان نہایت دلیری کے ساتھ وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے ہیں، جس سے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔عوامی حلقوں نے صادق علی ڈوگر بلوچ، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان، سے فوری نوٹس لینے، خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور متاثرہ علاقوں میں پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان بحال ہو اور لوگ خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جرائم پر قابو نہ پایا گیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔

More posts