سعودی عرب کے علاقے قصیم میں واقع شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں اور عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے-
یہ محل روزانہ سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک آئندہ جمعہ تک کھلا رہے گا، جہاں آنے والے افراد کو علاقے کی سماجی اور معاشی تاریخ سے متعلق نوادرات اور تاریخی اشیاء دیکھنے کا موقع ملے گا،تقریب میں روایتی سعودی عرضہ کے مظاہرے، مقامی خاندانوں کی جانب سے دستکاری کے نمونے اور بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
یہ محل 1932 (1351 ہجری) میں روایتی نجدی طرزِ تعمیر میں تعمیر کیا گیا تھا اور ماضی میں انتظامی و سکیورٹی مرکز کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، اس کا تعلق بانیٔ سعودی عرب شاہ عبدالعزیز سے ہے،یہ اقدام امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہیریٹیج کمیشن اور قصیم کی امارت کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد تاریخی ورثے کو اجاگر کرنا اور مقامی کمیونٹی کا اپنے قومی تشخص سے تعلق مضبوط بنانا ہے۔
نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ،مریم نواز
ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام
اسلامی دنیا کے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے،ایرانی صدر
