Baaghi TV

ڈیانا زندہ ہوتیں توبہو میگھن مارکل سے مل کر خوش ہوتیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے چھوٹے بیٹے ڈیوک آف یارک پرنس اینڈریو کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو لیڈی ڈیانا اپنی بہو سے مل کر خوش ہوتیں-

باغی ٹی وی :سارہ فرگوسن شہزادی ڈیانا کی سابق دیورانی ہیں کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو نہ مل سکا لیکن اگر وہ لیڈی ڈیانا سے ملتیں تو ڈیانا ان سے ملکر خوش ہوتیں۔

سارہ فرگوسن کا ’گوڈ مارننگ برٹین‘ کا ایک 3 برس پرانا انٹریو وائرل ہو رہا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈچز آف یارک نے آنجہانی ڈیانا کو یاد کرتے ہوئے اس سوال پر کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کی سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی پر انکا ردِعمل کیا ہوتا سارہ فرگوسن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ ان لڑکوں کی شادی سے بہت پہلے ڈیانا چلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود ان دونوں نے بہت اچھے طور پر اپنے کام کیے، اسکا کریڈٹ ان کی ماں کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیانا کی شفقت اور محبت کا ہی نتیجہ ہے اور میں ایمانداری سے سمجھتی ہوں کہ اگر وہ ہوتیں تو اپنی حیرت انگیز بہوئوں میگھن اور کیتھرائن پر فخر کرتیں اور دونوں بیٹوں کو گلے لگا کر کہتیں کہ تم نے بہترین بیویوں کا چناؤ کیا۔

More posts