Baaghi TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدرات بوریوالا سرکل میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ

بورےوالا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کے زیر صدرات بوریوالا سرکل میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ گگو میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا محمد اشرف تبسم, سرکل بوریوالا کے ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات بھی موجود تھے. دوران میٹنگ کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا جبکہ سنگین مقدمات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کریں تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے ۔روایتی سستی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

چوری،ڈکیتی، راہزنی کی روک تھام کیلئے تمام ایس ایچ اوز پٹرولنگ کے نظام کو بہتر بنائیں۔ رمضان المبارک میں اپنے علاقے کی مساجد ہائے کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو الرٹ کریں جبکہ حکومت پنجاب کی جاری کردہ کرونا ایس اوپیز پر من ومن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے.۔۔۔

More posts