Baaghi TV

میٹا کا نیا منصوبہ، مارک زکربرگ کا اے آئی کلون تیار

‎میٹا کمپنی اپنے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا اے آئی کلون تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو مستقبل میں ملازمین سے براہ راست بات چیت کرے گا اور انہیں فیڈ بیک فراہم کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اے آئی اوتار کو زکربرگ کی اصل آواز، لہجے، اندازِ گفتگو اور بات چیت کے طریقے کی مکمل تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ حقیقی شخصیت کے قریب تر نظر آئے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد کمپنی کے ملازمین اور قیادت کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو براہ راست زکربرگ تک رسائی نہیں رکھتے۔
رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، تاہم اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے تو میٹا اپنے پلیٹ فارم پر موجود دیگر تخلیق کاروں کو بھی اپنے اے آئی اوتار بنانے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اس سے قبل 2024 میں کمپنی نے ایک لائیو ڈیمو کے ذریعے اے آئی شخصیات کے استعمال کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مارک زکربرگ اپنے لیے ایک ذاتی اے آئی ایجنٹ بھی تیار کر رہے ہیں، جو ان کے روزمرہ کاموں میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ پراجیکٹ ملازمین سے بات چیت کے لیے بنائے جانے والے اے آئی اوتار سے الگ ہوگا۔

More posts