پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 منظور کر لیا گیا، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر ہوگا۔
قانون کے تحت بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا، یا مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا قابل سزا جرم ہوگا۔ بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم میں شامل ہوگا۔
جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزا 3 سال تک قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ قیدبھی عائد کی جا سکتی ہے۔ قانون میں جنسی استحصال کے ساتھ معاشی استحصال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا قابل سزا جرم قرار
