Baaghi TV

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ

election commision

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 20 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آج یعنی 20 اپریل 2026 کو الیکشن کمیشن کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے، ان مقدمات کی آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی، جس سے متعلق فریقین کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا،یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کے لیے جاری ورک فرام ہوم ہدایات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا ہےکابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے آج گھر سے کام کریں گے۔

More posts