Baaghi TV

شادی سے انکار پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون 17 روز بعد دم توڑ گئی

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں شادی سے انکار پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی 36 سالہ خاتون ثنا 17 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ثنا کو شدید جھلسنے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ مسلسل زیر علاج رہی، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔تحقیقات کے مطابق محلے دار ملزم خالد نے شادی سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکا تھا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئی، جبکہ واقعے کے دوران ملزم خود بھی تیزاب سے زخمی ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خالد پہلے ہی گرفتار ہے، جبکہ خاتون کے انتقال کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

More posts