الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلئے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عام آدمی تحریک پاکستان،پاکستانی عوامی انقلابی لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے گئے،اللہ اکبر تحریک،کسان اتحاد عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے،الیکشن کمیشن نے چاروں سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے،الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی،انٹرا پارٹی انتخابات کیوجہ سے 3 سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ اور سٹرکچر کے لسٹ میں موجودہیں،پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور پاکستان ریفارم پارٹی بغیر سٹرکچر کے فہرست میں موجود ہے
