Baaghi TV

بلدیاتی انتخابات ،لیبر پارٹی وہ گئی، شدید سیاسی بحران کا سامنا

برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے، جبکہ وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر پر مستعفی ہونے کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں لیبر پارٹی کو کئی اہم علاقوں میں غیر متوقع نقصان اٹھانا پڑا، خاص طور پر ان حلقوں میں جو طویل عرصے سے پارٹی کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے۔ انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں لیبر پارٹی کو بھاری نقصان، ریفارم 1350 سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے،انتخابی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی انگلینڈ میں 868 سیٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر ہے، جبکہ ریفارم یوکے نے شمالی انگلینڈ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،ہارٹل پول میں ریفارم یوکے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی قیادت پر مزید سوال اٹھ گئے ہیں،لیبر کے کئی مضبوط گڑھ ریفارم یوکے کے ہاتھوں سے نکل گئے، جوناتھن بریش نے کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کردیا،ہیلٹن میں ریفارم یوکے نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں، Wigan میں لیبر کو بیس نشستوں کا نقصان ہوا، جبکہ ریفارم کو 23 نشستیں مل گئیں۔

بلدیاتی انتخابات کے بعد ریفارم یوکے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے متعدد ارکانِ پارلیمنٹ، ٹریڈ یونین رہنما اور سینئر شخصیات پارٹی قیادت میں تبدیلی پر کھل کر بحث کر رہے ہیں۔ پارٹی کے اندر بڑھتی بے چینی نے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی سیاسی پوزیشن کو مزید کمزور کر دیا ہے۔ادھر ڈاؤننگ اسٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ کیئر اسٹارمر بدستور وزیرِ اعظم رہیں گے اور قیادت کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق حکومت عوامی مسائل کے حل اور معاشی استحکام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

More posts