Baaghi TV

‎یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

osad


یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، جس پر تہران کی جانب سے شدید ردعمل متوقع ہے۔
جمعرات کو یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا کہ یونین کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس اقدام کی تائید کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی بنیادی وجہ ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین پر اس کی جانب سے کیے گئے سخت کریک ڈاؤن کو بتایا گیا ہے۔
‎کاجا کالاس کے مطابق، اب پاسدارانِ انقلاب القاعدہ، حماس اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے صف میں شمار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی دہشت پھیلانے والے اقدامات کرے، اس کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سخت سلوک ہونا چاہیے۔

More posts