Baaghi TV

پاکستان ریلوے میں نوکری کا جعلی اشتہار،شہریوں میں‌تشویش

Railways

لاہور: پاکستان ریلوے میں بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک جعلی اور گمراہ کن اشتہار وائرل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش پھیل گئی اور متعدد افراد نے ریلوے حکام سے رابطہ کر کے بھرتیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ریلوے حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اشتہار مکمل طور پر بوگس ہے اور اس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرل اشتہار سندھی زبان میں جاری کیا گیا تھا جس میں جونیئر انجینئر کی آسامیوں کا ذکر کیا گیا۔پاکستان ریلوے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے میں جونیئر انجینئر کے نام سے کوئی سیٹ موجود نہیں، لہٰذا اشتہار میں دی گئی معلومات حقائق کے منافی ہیں۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جعلی اشتہار کے باعث بڑی تعداد میں شہری بھرتیوں کے حوالے سے استفسارات کرتے رہے، جس سے غیر ضروری ابہام پیدا ہوا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمتوں سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع اور پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلانات سے ہی حاصل کریں۔

پاکستان ریلوے نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کیا جائے اور کسی بھی مشکوک اشتہار کی صورت میں متعلقہ ادارے سے تصدیق ضرور کی جائے۔

More posts