Baaghi TV

فیفا ورلڈ کپ، پیراگوئے، مراکش اور امریکا کی شاندار فتوحات

فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیراگوئے، مراکش اور امریکا نے اپنے اپنے میچز جیت کر اہم کامیابیاں حاصل کر لیں۔

پیراگوئے نے ترکیہ کو سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پیراگوئے کے کھلاڑی گالرزا نے اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم کامیابی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ایک اور میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ مراکشی ٹیم نے عمدہ دفاعی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو گول کرنے کا موقع نہ دیا۔

ادھر امریکا نے آسٹریلیا کو دو صفر سے ہرا کر اپنی مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ اس کامیابی کے بعد امریکی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں سرفہرست آ گئی ہے۔امریکی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ایک تاریخی کارنامہ بھی انجام دیا۔ ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا ایونٹ میں مسلسل دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، جس کے بعد ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔

More posts