Baaghi TV

تمام گاڑیوں کے لیے سابقہ مقررہ حدِ رفتار بحال کر دی گئی، ترجمان موٹرویز

sukkur Motorway

وفاقی حکومت نے موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر حد رفتار میں کی گئی عارضی کمی واپس لیتے ہوئے سابقہ سیڈ کو بحال کردیا۔

ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے حد رفتار میں کی گئی عارضی کمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے تمام سابقہ رفتار کی حدود دوبارہ نافذ کر دی ہیں، موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی گاڑیاں دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ، پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیاں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گی قومی شاہراہوں پر بھی تمام گاڑیوں کے لیے سابقہ مقررہ حدِ رفتار بحال کر دی گئی ہے رفتار کی حدیں بحال ہونے کے باوجود محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

More posts