Baaghi TV

غزہ بورڈ آف پیس میں کون کونسے اراکین شامل ؟نام سامنے آگئے

ghaza

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق میجر جنرل جیسپر جیفرز کو عالمی استحکام فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے ، وزیرخارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں۔

آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام بورڈ کے سینئر مشیر مقرر جبکہ نکولے ملادینوف کو بورڈ آف پیس کا ایگزیکٹو رکن مقرر کیا گیا ہے جو غزہ کے لیے نمائندہ اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں گےاس کے علاوہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ ساتھ مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

غزہ میں ‘بورڈ آف پیس’ کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے یہ بورڈ سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور نظم و حکومت میں اصلاحات کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

More posts