Baaghi TV

پاکستان میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا

Gold

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

More posts