Baaghi TV

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا تھا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ان مشکلات میں کمی آئے گی۔

نبیل محمود طارق کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ کاروباری طبقے اور صارفین تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھا جائے، تاکہ ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقہ اس کے ثمرات سے مستفید ہوسکے۔

More posts