لورالائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ (فیز ٹو) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں و ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔
میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کہا کہ تمام ریکروٹس کو فخر ہونا چاہیے کہ وہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جیسے باوقار ادارے کا حصہ بن رہے ہیں، جو اپنی قربانی، بہادری اور شاندار روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔
پریڈ میں نوشکی میں شہید خطیب امشد علی کے والد محترم نواب خان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا اور اُن کی فیملی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں قبائلی عمائدین، مقامی شخصیات، معزز مہمانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے درمیان تعلقات اور باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کیا۔
پریڈ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ
