Baaghi TV

گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قاتل کٹہرے میں کھڑا رو پڑا،جج کا مکالمہ

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے ملزم کی گواہوں نے شناخت کر لی ،گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قاتل کٹہرے میں کھڑا رو پڑا

انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس کی استدعا پر ملزم کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیاگیا،پولیس نے ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، دوران سماعت گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قاتل کٹہرے میں کھڑا رو پڑا،جس پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب رونے کا کیا فائدہ ہے ؟ تم نے ملک کا کتنا بڑا نقصان کیا ہے معصوم گھر تباہ کیا ہے ، آپکو اندازہ ہی نہیں ہے آپ نے ملک کا کتنا قیمتی اثاثہ تباہ کیا ہے آپ کے رونے سے کیا واپس آجائے گا، پراسیکیوٹر راجہ نوید کیانی نے کہا کہ چشم دید گواہان نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، ملزم کی شناخت پریڈ اڈیالہ جیل میں مکمل کی گئی۔

More posts