Baaghi TV

حلیم عادل شیخ کو ایک اور جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر عائشہ حلیم عادل شیخ کا پیغام

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو ایک اور جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم کا وڈیو پیغام میرے والد حلیم عادل شیخ کو پیپلزپارٹی کے پریشر میں سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایک ماہ سے زائد دن سے وہ اس لئے گرفتار نہیں ہیں کہ ان پر کوئی نیب یا کرپشن کیسز ہیں۔ میرے والد سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے جرم گرفتار ہیں۔ میرے والد اس لئے گرفتار ہیں وہ اسکولوں میں بھینسیں بندھی دکھاتے تھے۔میرے والد اس لئے گرفتار ہیں کیوں کہ وہ اسپتالوں میں دوائیوں نہ ملنے کی شکایات کرتے تھے۔ میرے والد تھر کے مسائل گندے پانی کی فراہمی سمیت دیگر عوامی مسائل کو اجاگر کرتے تھے۔ ان کا صرف یہ قصور تھا کہ وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے حلیم عادل شیخ کو عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کی آج سزا دی جارہی ہے۔ ایک بار پھر سندھ حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گھوٹکی الیکشن کے پرانے کیس میں گرفتار کروایا ہے۔

گھوٹکی الیکشن میں بلاول زرداری مراد علی شاہ سمیت دیگر وزراء نے بھی الیکشن مہم چلائی تھی۔ اگر حلیم عادل شیخ پر الیکشن مہم میں جانے پر ایف۔آئی آر درج کی جاتی ہے تو باقیوں پر کیوں نہیں ہوئی۔ ؟گھوٹکی الیکش میں مہم چلانے پر بلاول زرداری مراد علی شاہ سمیت تمام وزراء پر بھی ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔ لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کی سیاست کی ہے۔سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ہر صورت میں حلیم عادل شیخ بند رہیں تاکہ وہ کرپشن کرتی رہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ انکی کرپشن کو بے نقاب کرنے والا کوئی نہ ہو ۔

More posts