انسداد دہشت گردی عدالت لاہور،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آئی ہے
عدالت نے حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،حماد اظہر کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر میڈیا نمائندوںکو عدالت سے باہر نکال دیا گیا تھا،اے ٹی سی جج نے حکم دیا تھا کہ کمرہ عدالت میں صرف وکلاء اور تفتیشی افسر ہوں باقی سب افراد باہر چلے جائیں ،وکیل حماد اظہر بیرسٹر ابوزر سلیمان خان نیازی نے کہا کہ سر یہ اوپن کورٹ ہے میڈیا کا ہونا ضروری ہے ،جج نے کہا کہ کچھ نہیں ہوتا فی الحال باہر جائیں ،
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنا دیا گیا، عدالت نے حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
