Baaghi TV

ایسا پاکستان تعمیر کریں گے جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی ہو،بلاول

bilawal

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےلڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

بلاول کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور ہمارا مستقبل ہیں، ہر بیٹی کو بلا امتیاز تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک یکساں رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا اہم ستون ہے،یہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا ایک اہم جُز اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا درخشاں خواب بھی ہے،جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف خود کو نہیں بلکہ پوری قوم کو بلند کرتی ہے، آج بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم ایک تجدید عہد کرتے ہیں،عہد کرتے ہیں کہ ہم ایسا پاکستان تعمیر کریں گے جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی ہو، کیونکہ قوم کا مستقبل اُس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے، پیپلز پارٹی کا وژن ایسا پاکستان ہے جہاں ہر بچی آزادی سے خواب دیکھ سکے اور برابری کے ساتھ اپنی منزل حاصل کر سکے

More posts