Baaghi TV

حوثی تنظیم کا بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے بحیرۂ احمر میں ایک سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی آئل ٹینکر کو سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع کے قریب بحیرۂ احمر میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق یہ کارروائی سعودی بحری ناکہ بندی کے خلاف ردعمل کے طور پر کی گئی۔ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ 22 جولائی سے نافذ سعودی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے 8 جہازوں پر حملے کیے گئے، جبکہ 29 جہازوں کو اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا۔یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ حوثی تنظیم سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مبینہ حملہ آج کس وقت کیا گیا۔

More posts