Baaghi TV

حوثی باغیوں کے تباہ کن حملے سے سعودی عرب کا شہر بال بال بچا

باغی ٹی وی : حوثی باغیوں کے تباہ کن حملے سے سعودی عرب کا شہر بال بال بچا
ترجمان عرب عسکری اتحاد یمن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہون‌ نے یمنی باغیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں مار گرایا گیا، عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا بغیر پائلٹ ڈرون جمعہ کے روز ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

حوثی ملیشیا کی شہریوں اور سول تنصیات کو نشانہ بنانے کی ایسی تباہ کن کارروائیاں عرصے سے جاری ہیں. جاری ہیں۔

سعودی عرب کے کنٹرول میں جاری یہ جنگ اب چھٹے سال میں داخل ہو چکی ہے ، حوثی باغی سعودی عرب کے شہریوں اور سول اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کرتے ہیں اور ایسی کارروائیوں کا شمار جنگی جرائم میں کیا جاتا ہے۔

More posts