Baaghi TV

حیدرآباد،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان دہشت گرد گرفتار

ctd police

حیدرآباد میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مبینہ طور پر وابستہ افغان دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امیر سلیمان خیل کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کا رہائشی ہے اور مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور اس سے قبل بھی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔

More posts