Baaghi TV

اختیارات کے غلط استعمال پر مجسٹریٹ فارغ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاشف بشیر کی جانب سے غلطی سرزد ہوگئی ہے، رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کاروائی کی ہے، مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے ہیں، کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا ہے، سوشل میڈیا پر اس واقع کو زیر بحث لایا جا رہا تھا، علاوہ ازیں کاشف بشیر سے جواب طلبی بھی کر لی گئی ہے،
کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول کی چیکنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے، کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دئیے گے تھے.

More posts