Baaghi TV

علاج کے نام پر خاتون پر وحشیانہ تشدد اور خنجر مارنے کی ویڈیو وائرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علاج کے نام پر خاتون پر وحشیانہ تشدد اور خنجر مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں یوپ کے ضلع مالپورہ کے علاقے میں ایک خاتون پر علاج کے نام پر تشدد کیا جا رہا ہے، اس خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد علاج کے بہانے پہلے اس کے ماتھے پر کچھ لگا رہا ہوتا ہے پھر خاتون کی جانب سے جب رد عمل آتا ہے تو علاج کرنے والا مرد سخت غصے میں آ جاتا ہے

مرد خاتون کو پکڑ لیتا ہے اور اسکے بالوں‌ سے پکڑ کر اسے گھسیٹتا ہے ، اسے قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے، مرد خاتون کے چہرے پرتھپر بھی مارتا ہے بعد ازاں خاتون کی کمر پر خنجر بھی مارے جاتے ہیں

https://twitter.com/Benarasiyaa/status/1266011277257777153?s=08

اس موقع پر گھر میں اور لوگ بھی موجود ہوتے ہین لیکن وہ تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں ،کوئی بھی خاتون کی مدد کے لئے نہیں آتا اور نہ ہی کوئی اس مرد کو خاتون پر تشدد کرنے سے روکتا ہے

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون پر تشدد کرنے والے مرد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، تا ہم ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین پر تشدد عام سی بات ہے، مرد خواتین پر تشدد کرتے ہیں تو انکے خلاف کاروائی کے لئے درخواست ہی نہیں دی جاتی.

More posts