پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عملدرآمد روکنے کی استدعاکر دی گئی
لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے،جوڈیشل ایکوٹی پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت نے پیٹرول مہنگا کیا،پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی غیر آئینی ہے اور این ایف سی ایوارڈ و آئین کی روح کے خلاف ہے،عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں اربوں روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 310 روپے نہیں بلکہ تقریباً 270 روپے ہونی چاہیے جبکہ ڈیزل کی قیمت تقریباً 293 روپے بنتی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آئل کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں، عدالت سے اوگرا اور وزارت توانائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار طلب کرنے کی استدعا کی گئی
