Baaghi TV


ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
‎بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔
‎پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
‎بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
‎کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے اعصاب اور صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنی بیٹنگ صلاحیتوں پر اعتماد رکھتی ہے، جبکہ پاکستان کے شاہین بولرز جارحانہ بولنگ سے بھارتی بیٹرز پر دباؤ ڈالیں گے۔
‎میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے پریشان نظر آئے اور اس کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔

More posts