باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، مودی سرکار نے پانچویں بار کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے
بھارت میں کرونا سے کوئی بھی محفوظ نہیں، بھارتی فوج، پولیس، ڈاکٹر،صحافی سب کرونا کا نشانہ بنے اب خبر آئی ہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ،آئی سی ایم آر، کے ایک سینئر سائنسدان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد آئی سی ایم آر کی پوری عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کا سائنسدان جس میں کرونا کی تشخیص ہوئی وہ ممبئی کا رہنے والا ہے اور کچھ دن قبل دہلی آیا تھا اور ایک روز قبل اس میںکرونا کی تشخیص ہوئی ،اس سائنسدان کا تعلق ممبئی کے آئی سی ایم آر میں تولیدی صحت میں تحقیق کے قومی ادارے سے ہے۔
سائنسدان میں کرونا کی تشخیص کے بعد انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ دو روز تک عمارت سیل رہے گی اسکے بعد اسے کھولاجائے گا
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
جس سائنسدان میں کرونا کی تشخیص ہوئی اس نے گذشتہ ہفتے ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھگوا دیگر افراد موجود تھے۔ اسلئے اجلاس میں شریک تمام افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
