نامور بھارتی مصنفہ اور سینئر صحافی شیبا اسلم فہمی نے اپنے پوڈکاسٹ ’کنٹو پرنتو ود شیبا‘ میں پاکستان کے بارے میں نہایت مثبت خیالات کا اظہار کیا۔
شیبا اسلم فہمی نے کہا کہ آج تک ایسا کوئی بھارتی نہیں ملا جو پاکستان سے ہو کے آئے اور پھر اس کے خلاف بات کرے، پاکستان جانے والے بھارتی شہری ہمیشہ وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی، محبت اور خلوص کے قصے سناتے ہیں، کرکٹرز اور مشہور شخصیات بھی یہ بتا چکی ہیں کہ پاکستانی دکاندار کئی بار ان سے پیسے لینے سے انکار کر دیتے ہیں۔
پوڈکاسٹ میں ان کے ساتھی، ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی شِو اندَر سنگھ نے بھی 2024 کے پاکستان کے دورے کا دلچسپ تجربہ شیئر کیاکہا کہ پاکستانی دوستوں نے انہیں اتنے تحائف دیے کہ اضافی سوٹ کیس خریدنا پڑا، جو دکاندار نے مفت دے دیاایک دکاندار نے ان سے کپڑوں کے پیسے لینے سے بھی انکار کیا اور انہیں ملک شیک بھی پلایا، ساتھ ہی ڈیڑھ گھنٹے تک اپنی دادی کے قصے بھی سنائے کہ کیسے وہ لدھیانہ سے لاہور تک پہنچیں، پاکستانی عوام بھارتی فلموں، اداکاروں اور پنجابی ثقافت سے گہری محبت رکھتے ہیں، اور یہی مشترکہ رشتہ دونوں پنجابوں کو جوڑے رکھتا ہے۔
مری میں سیاحوں اور شہریوں کے لیے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز
ایرانی مظاہرین کے قتل پر امریکا مداخلت کرسکتا ہے، ٹرمپ کی وارننگ
