آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا فقیہ مقررکردیاگیا ہے۔
سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایران کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کے بعد سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تین رکنی عبوری کونسل قائم کی ہے-
سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA اور ISNA نے تصدیق کی ہے کہ آیت اللہ علی رضا عرفی، جو ایک سینئر عالم دین اور گارڈین کونسل کے طویل عرصے سے رکن ہیں، کو سپریم لیڈر کی ذمہ داریوں کو عارضی طور پر نبھانے کے لیے قانونی/فقہی رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
ایران نے وزیر دفاع آرمی چیف کی موت کی تصدیق کردی
ایرانی میڈیا کا کہا ہے کہ قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دےگی، علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکےفرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں، مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیاسپریم لیڈرمنتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبرکے فرائض انجام دےگی۔
شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری
