تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی دو ممالک کی تجاویز مسترد کر دیں۔
سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق سپریم لیڈر نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں جنہیں دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں ہے، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں اب تک کم از کم 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنگ کے خاتمے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا گیا ہے اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق علی لاریجانی کوکل رات کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
کروڑوں کا فراڈ، اداکارہ دیدار روپوش، شوہر گرفتار
اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز بھی تاحال تک بند ہے، جس کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادی ممالک سے اس گزرگاہ کو کھلوانے میں مدد کی درخواست کو بھی خاطر خواہ پذیرائی نہیں مل سکی۔
علاوہ ازیں 14 مارچ کو تین مختلف ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو مار دیا، اسرائیلی دعویٰ
