ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ میزائل حملے میں وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ریسکیو حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے کے بعد تین مختلف مقامات پر کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق میزائل کے ٹکڑوں یا کلسٹر بموں کے باعث کئی علاقوں میں نقصان پہنچا اور شہری آبادی متاثر ہوئی۔ حکام نے متاثرہ مقامات کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس حملے پر باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
ایران کا وسطی اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ، 12 افراد زخمی
