ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شہادت کے لیے تیار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جانشین کا نام نامزد کر دیا ہے اور اختیارات کی تقسیم کے اقدامات کر لیے ہیں۔ خامنہ ای نے جانشینی اور اختیارات کی تقسیم سے متعلق اقدامات کر لیے ہیں اور جانشینوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ ایران نے امریکا کے دباؤ کے آگے نہ جھکنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں، لیکن ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔
اقوام متحدہ نے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ ایران نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔
ایران سپریم لیڈر شہادت کے لیے تیار، جانشین نامزد، اختیارات تقسیم
